بھٹکل 3؍اگست (ایس او نیوز) بھٹکل بلدیہ کی جانب سے پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات کے متعلق عوام میں بیداری پید اکرنے کے لئے ’’پلاسٹک ممنوع‘‘مہم کے تحت ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبا نے اپنے ہاتھوں میں پلاسٹک کو استعمال نہ کرنے کے تعلق سے بینرس اُٹھارکھے تھے۔ 'پلاسٹک ہٹائو،ماحول بچائو" "کہو پلاسٹک نہیں لیں گے" اور اس طرح کے دیگر بینروں کے ساتھ طلبا نے شہر کے اہم راستوں اور گلیوں سے گذرتے ہوئے عوام میں بیداری لانے کی کوشش کی ۔
بلدیہ صدر رویندر منجما ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمئین قیصر محتشم ، میونسپل کونسلرس فیاض مُلا، عبدالرئوف نائطے، سماجی کارکن نثار احمد ٹاپ، بلدیہ چیف آفیسر رمیش، بلاک ایجوکیشن آفسر وینکٹیش پٹگار، بھٹکل شہری پولس تھانہ ایس آئی ریوتی وغیرہ موجود تھے۔